Latest News

2فٹ کا بوبو 6 فٹ کی لڑکی کا دولہا بن گیا

2فٹ کا بوبو 6 فٹ کی لڑکی کا دولہا بن گیا

اوسلو(ناروے): اوسلو میں ہونے والی پاکستانی جوڑے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی بوبو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی اور اِس شادی کو سوشل میڈیا پر بہت وائرل کیا جا رہا ہے۔بوبو کی شادی جس خاتون سے ہوئی ہے اس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ بوبو کا قد 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے یہ شادی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
بوبو کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی گانوں پر ناچتے نظر آرہے ہیں جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کتنا زیادہ خوش ہیں، ان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں بار شیئر بھی کیا جاچکا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top