Latest News

فیس بک پر ہوئی دوستی پیار  بدلی : پھر ہوا ایسا خوفناک انجام

فیس بک پر ہوئی دوستی پیار  بدلی : پھر ہوا ایسا خوفناک انجام

مغربی دہلی :  فیس بک پر شادی شدہ خاتون سے دوستی ، پیار اور پھر چھوٹی سی بات پر قتل کا معاملہ علی پور میں واقع ایک ہوٹل میں سامنے آیا ہے ۔ گذشتہ رات ایک ہوٹل کے کمرے میں ملزم نے اپنے ہی یوم پیدائش پر خاتون دوست کا گلا دبا کر  اور پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا ۔ پولیس نے واردات  کے بعد فرار ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی شناخت وکی مان کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے ہوٹل افسروں سے وکی اور مقتولہ کے دستاویز ضبط کرلئے ہیں ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے سونپ دیا ہے ۔ پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ 

PunjabKesari
مقتولہ کی شناخت آشا (فرضی نام ) کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ کھیڑا کلاں کی رہنے والی تھی ۔ پی سی آر کو منگل کی صبح ساڑھے دس بجے علی پور میں واقع اویو فلیگ شپ ہوٹل کے کمرے میں خاتون کی لاش ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ پولیس موقع پر پہنچی ۔ ہوٹل کے کمرہ 304 کے بستر پر آشا خون سے لتھ پتھ حالت میں پڑی تھی ۔ پولیس افسروں نے بتایا کہ پریوار والوں سے رابطہ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں سونپ دیا ۔ 
جانچ ٹیم نے ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج کو قبضے میں لیا ۔ فٹیج میں ملزم وکی مان کی شناخت ہوئی ۔ جس  اس کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس افسروں نے بتایا کہ وکی پرائیویٹ کام کرتا ہے ۔ ایک سال پہلے دونوں کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ۔ قریب چار مہینے بعد دونوں ایک دوسرے سے ملے تھے ۔ دونوں میں جلد ہی پیار ہوگیا تھا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top