Latest News

شادی میں باقی تھے کچھ دن،دولہے کا باپ  دلہن کی ماں کو لے کر فرار

شادی میں باقی تھے کچھ دن،دولہے کا باپ  دلہن کی ماں کو لے کر فرار

نیشنل ڈیسک: کہتے جب تک دل جواں ہوتا ہے انسان بوڑھا نہیں ہو سکتا۔اور اگر دل جواں ہو تو محبت کرنے کی بھی کوئی عمر نہیں ہوتی۔لیکن حالات تب تھوڑے عجیب ہو جاتے ہیں جب دلہن کی ماں کے ساتھ دولہے کا باپ  فرار جائے۔ جی ہاں، کچھ ایسا ہی ہوا عجیب غریب معاملہ سامنے آیا گجرات کے سورت ضلع  میں، جہاںپر لڑکا اور لڑکی کی شادی  فروری میں ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے ہی دلہن بننے والی لڑکی کی ماں کے ساتھ لڑکے کا باپ  بھاگ گیا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں خاندانوں میں ان بن ہو گئی ہے اور لڑکے-لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی ہے۔
گھر والوں نے بتایا کہ دولہا کے والد اور دلہن کی ماں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھے،  لیکن معلوم نہیں تھا کہ دونوں ایسا قدم اٹھائیں گے۔ دراصل دونوں گھر سے لاپتہ ہے اور گھر والوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے شادی رچا لی ہوگی۔ سورت کے کاٹرگام علاقے میں رہنے والے نوجوان کا رشتہ ایک سال پہلے نوساری میں رہنے والی لڑکی سے طے ہوا تھا اور اس سال فروری میں ان کی شادی ہونے والی تھی لیکن اس سے ٹھیک ایک ماہ پہلے ہی لڑکے کا باپ اور دولہن کی ماں گھر سے غائب ہو گئے۔ دونوں کے گھر والوں نے پولیس میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی ہے۔فی الحال دونوں کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top