Latest News

ایڈس میں مبتلا باپ نے 10 سال کی بیٹی کی عصمت کو کیا تار- تار، ملی چار بار عمر قید کی سزا

ایڈس میں مبتلا باپ نے 10 سال کی بیٹی کی عصمت کو کیا تار- تار، ملی چار بار عمر قید کی سزا

نیشنل ڈیسک: تمل ناڈو کی ایک عدالت نے اپنی نابالغ بیٹی  کی عصمت دری  کے مجرم 31 سالہ شخص کو چار بار عمر قید دئیے جانے کی سزا سنائی۔ خاتون عدالت کی جج ایجہلارسی نے کمار کو چار بار کی عمر قید کی سزا سنائی جو ساتھ- ساتھ چلے گی
عدالت نے واضح حکم دیا ہے کہ مجرم کی موت تک اس کو جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔جج نے مجرم پر 4500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس  کے علاوہ، اپنی بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے لئے بھی اس کو چھ ماہ کی سزا سنائی گئی۔
جج نے ریاستی حکومت سے بچی کے علاج کے علاوہ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کی بھی سفارش کی۔ضلع کے مدھو کرئی میں دیہاڑی مزدور کے طور پر کام کرنے والا کمار اپنی 10 سال کی بچی سے مسلسل عصمت دری کرنے کا مجرم پایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم ایچ آئی وی(ایڈس ) میں بھی مبتلا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top