National News

مشہورفلم پروڈیوسر کے پی چودھری کا انتقال ہوا

مشہورفلم پروڈیوسر کے پی چودھری کا انتقال ہوا

ممبئی:حال ہی میں فلم انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر سامنے آ ئی ہے۔ مشہور پروڈیوسر کے پی چودھری اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ اب یہ خبر ان کے مداحوں اور انڈسٹری کے لیے ایک بڑا جھٹکا بن کر سامنے آئی ہے۔ وہیں خاندان صدمے میں ہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پروڈیوسر کے پی چودھری نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بتا دیں، پروڈیوسر کے پی چودھری عرف کرشنا پرساد چودھری ٹالی ووڈ منشیات کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ انہیں اس معاملے میں 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کے پی چودھری سے کوکین کے 90 پاو¿چ برآمد کیے جن کا وزن 82.75 گرام تھا۔ تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top