National News

دسویں میں فیل ہونے والی طالبہ نے کھا یازہر، ہسپتال میں ہوئی موت ، گاؤں میں سوگ کا ماحول

دسویں میں فیل ہونے والی طالبہ نے کھا یازہر، ہسپتال میں ہوئی موت ، گاؤں میں سوگ کا ماحول

آگر مالوا : آگر مالوا میں دسویں جماعت کی ایک طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کرلی۔ لڑکی کے اس قدم سے گھر اور گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ بتادیں کہ آج بورڈ آف سکول ایجوکیشن مدھیہ پردیش نے 10ویں اور 12ویں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ جہاں ایک طرف کچھ بچوں نے اچھے نمبر لے کر ٹاپ کیا ہے وہیں خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ دوسری جانب نتیجہ خراب آنے پر دسویں جماعت کی طالبہ نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق  بھینسوڈا گاؤں کی رہنے والی سواتی  والد کمل شرما  جس  کی عمر 15 سال تھی اور وہ دسویں جماعت میں پڑھتی تھی۔ جمعرات کو ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان کردہ نتائج میں سواتی دسویں جماعت میں فیل ہو گئی تھی۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر سواتی نے زہریلی چیز کھا لی جس سے اس کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ لواحقین اسے فوری طور پر نلکھیڑا ہسپتال لے گئے۔ جہاں سے حالت نازک ہونے پر اسے آگر لے جایا گیا جہاں سواتی کی موت ہو گئی۔
 



Comments


Scroll to Top