Latest News

ملک کی ترقی میں کانگرس کے تعاون کی شاندار تاریخ : کمل ناتھ

ملک کی ترقی میں کانگرس کے تعاون کی شاندار تاریخ : کمل ناتھ

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کانگرس کے 134ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس کے یوم تاسیس کے بعد سے ہی ہندوستان کی آزادی کی لڑائی سے لیکر ملک کی ترقی میں تعاون کی شاندار تاریخ رہی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے کانگرس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن کانگرس کے یوم تاسیس پر ہمیں آئین بچا ؤ-بھارت بچاکا پیغام بھی ہر شخص تک پہنچانا ہے۔

https://twitter.com/OfficeOfKNath/status/1210795728894717952
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے کئی چیلنج اور خراب حالات ہیں،ہم سبھی کو پر امن طریقے سے آپسی بھائی چارے -محبت اور پیار سے ان کا سامنا کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کی شناخت ہمارے آئین اور ہماری ثقافت سے ہے۔ہماری ثقافت سبھی کو جوڑنے والی ہے۔آج ہماری سماجی ہم آہنگی پر وار کرکے،آئین کے بنیادی جذبے سے کھلواڑ کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم سبھی کانگرسی آج کے دن یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم آئینی اور سیکولر اقدار سے کسی بھی قسم کی چھیڑخانی برداشت نہیں کریں گے،پرامن انداز سے ہرشخص کے ساتھ مل کر اس کی پرزور مخالفت کریں گے۔

https://twitter.com/OfficeOfKNath/status/1210795723643473927
 انہوںنے کہا کہ ہم نے آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے،جدوجہد سے ہم گھبراتے نہیں،ملک کی شناخت کھونے نہیں دیں گے،آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔یہ ملک آئین سے چلے گا۔تاناشاہی سے نہیں۔یہ ہمارا فرض بھی ہے۔

 



Comments


Scroll to Top