National News

پاکستان کے سابق صدر  پرویز مشرف کی طبیعت بگڑی،  دبئی ہسپتال میں داخل

پاکستان کے سابق صدر  پرویز مشرف کی طبیعت بگڑی،  دبئی ہسپتال میں داخل

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو دبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف دل کی بیماری کا شکار ہیں اس کے ساتھ ہی پرویز مشرف کو بلڈ پریشر سے جڑی  پریشانیاں بھی ہیں۔ سابق صدر  2016  میں ملک بدر ہونے کے بعد گزشتہ تین چار سال سے  علاج کے نام پر  دبئی میں ہی رکے ہوئے ہیں۔ 

PunjabKesari
 بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے بھی  پرویز مشرف کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں ہی پاکستان کی ایک عدالت نے مشرف کے خلاف غداری کیس چلانے کا حکم دیا تھا، لیکن بعد میں عمران حکومت کی جانب سے اس حکم کو ٹالنے کی کوشش کی گئی تھی۔پرویز مشرف کے خلاف پاکستان کی کئی عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں،مشرف کو ان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایجنسیاں انکے وطن واپس لوٹنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ عدالتوں کی طرف پرویز مشرف کو پیش ہونے کے  احکام  دیئے گئے ہیں،  لیکن  ہر بار وہ واپس آنے سے انکار ہی کرتے رہے۔دراصل، پرویز مشرف کی جانب سے مسلسل خوف جتایا جاتا ہے کہ اگر وہ پاکستان واپس لوٹتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔وہیں بہت سے معاملات میں انہیں سزا ہونے کا بھی خطرہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top