National News

شدید سردی میں بھی 80 سالہ بزرگ سائیکل پر لگاتا ہے چکر

شدید سردی میں بھی 80 سالہ بزرگ سائیکل پر لگاتا ہے چکر

وینکوور:کینیڈا کے صوبے سسکیچیوان میں 80 سالہ ایک بزرگ شخص اپنی ہمت اور زندہ دلی سے لوگوں کے لیے مثال بن گیا ہے جو سخت سردی اور برفیلے موسم میں بھی سائیکل چلا کر اپنے روزمرہ کے کام انجام دے رہا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ بزرگ ہر روز سائیکل کے ذریعے سفر کرتا ہے چاہے درجہ حرارت صفر سے کافی نیچے ہی کیوں نہ ہو۔ ٹھنڈی ہواو¿ں اور برفیلے موسم کے باوجود اس کا جذبہ کبھی کم نہیں ہوتا۔ اس کا کہنا ہے کہ جسمانی فٹنس برقرار رکھنے اور متحرک رہنے کے لیے وہ پورا سال سائیکل چلاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ مشکل حالات میں بھی حوصلہ مضبوط رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس واقعے نے مقامی لوگوں پر بھی گہرا اثر چھوڑا ہے اور کئی لوگ اس کی ہمت کو سلام کر رہے ہیں۔ یہ کہانی ظاہر کرتی ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور مضبوط ارادے سے ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
                
 



Comments


Scroll to Top