National News

پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگرس کا منشور جاری

پڈوچیری میں راہل گاندھی کا اعلان، کانگرس کا منشور جاری

نئی دہلی:کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو پڈوچیری میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا اور پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا مسٹر گاندھی نے اپنے خطاب میں ریاست کی ترقی، نوجوانوں، خواتین اور عام شہریوں کے مفاد میں کئی اہم وعدوں کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جس سے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے نجی اور سرکاری شعبوں میں 30 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور خواتین کو ریلیف کے طور پر پڈوچیری کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دینے کا وعدہ کیا۔ وہیں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد کو بڑھا کر 40 سال کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع مل سکے۔ صحت کے شعبے میں کانگریس نے بڑا وعدہ کرتے ہوئے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس کور دینے کی بات کہی۔
منشور میں پڈوچیری کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے اور اقتدار میں آنے کے چھ ماہ کے اندر مقامی بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ منشور پڈوچیری کے عوام کی امنگوں اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور کانگریس اسے پوری ایمانداری سے نافذ کرے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی کو پڈوچیری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، اسی سلسلے میں کانگریس کے اعلیٰ رہنما مسلسل وہاں انتخابی مہم کے لیے پہنچ رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top