Latest News

ای پی ایف او نے کیا آگاہ : فون پر نہ دیں پرسنل ڈیٹیل، نہیں تو کھاتے سے اڑ جائیں گے پیسے

ای پی ایف او نے کیا آگاہ : فون پر نہ دیں پرسنل ڈیٹیل، نہیں تو کھاتے سے اڑ جائیں گے پیسے

نئی دہلی : ای پی ایف او ( ایمپلائی پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن) نے اپنے 6 کروڑ  کھاتہ داروں کے کھاتے میں سود کی رقم ڈالنی شروع کردی ہے ۔ اسی درمیان ای پی اف او نے  کھاتہ داروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ فرضی فون کالز پر ذاتی جانکاری  جیسے آدھار کارڈ ، پین کارڈ، یو اے این یا بنک ڈیٹیل بالکل بھی شیئر نہ کریں ۔ فرضی  کال کرنے والے لوگ آپ کے کھاتے سے پیسہ اڑا سکتے ہیں ۔ ای پی ایف او نے یہ بھی کہا کہ وہ اکاؤنٹ ہولڈرس سے بنک میں جمع پیسوں کی تفصیل شیئر کرنے کیلئے نہیں کہتا ہے ۔
کھاتہ داروں کے ذاتی جانکاری کے لیک اور فرضی واڑے کو روکنے کیلئے کلیم سیٹلمنٹ سٹیٹس کو چیک کرنے کیلئے یو اے این پر منحصر انکوائری سسٹم تک صرف ای پی ایف او کی ویب سائٹ پر ممبر پاس بک ایپلی کیشن کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے ۔ جس میں آ پ کو اپنے یوزر آئی اور پاس پک سے لاگ ان کرنا پڑتا ہے ۔ تب جاکر کلیم سیٹلمنٹ کی جانکاری ملتی ہے ۔ یو اے این کو آدھار گارڈ سے بھی لنک کردیا گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top