Latest News

جموں کشمیر: اونتی پورہ تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

جموں کشمیر: اونتی پورہ تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

جموں: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کھریو علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ تصادم کے دوران دو  جوان بھی شہید ہو گئے ۔مہلوک دہشت گرد وں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے۔ ان میں سے ایک کی شناخت ترال کے رہنے والے رئیس احمد کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ کے کھریو میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم چلائی گئی ، جس  کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جن میں سے ایک کی شناخت ترال کے رئیس احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ علاقہ میں آپریشن جاری ہے اور مارے گئے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 قبل ازیں جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی علاقہ میں پیر کو ہونے والے ایک تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین دہشت مارے گئے۔مہلوک دہشت گرودں میں ایس پی او  سے دہشت گرد بننے والا عادل بشیر بھی شامل تھا ۔جس نے 2018 میں اس وقت کے پی ڈی پی ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر کی سرکاری رہائش گاہ سے 7 اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول کو اڑایا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top