Latest News

جموں کشمیر: بارہمولہ میں سکیور  ٹی فورسز اور دہشت گردوں  کے درمیان مقابلہ ،1 دہشت گرد  ڈھیر

جموں کشمیر: بارہمولہ میں سکیور  ٹی فورسز اور دہشت گردوں  کے درمیان مقابلہ ،1 دہشت گرد  ڈھیر

سرینگر :جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے آج  صبح دہشت گردوں  سے مقابلے میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا  ہے۔ علاقے میں ابھی بھی دو یا تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔ سکیورٹی فورسز  کو بارہمولہ ضلع کے سوپور کے گلبد علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے  ہونے کی خفیہ جانکاری ملی تھی ، جس کے بعد سیکورٹی فورسز  کے ساتھ اس  آپریشن کو 22 راشٹریہ رائفلز ، سوپور پولیس  اور 179 مرکزی ریزرو پولیس  فورس  ٹیم  انجام دے رہے ہیں۔ 
اس سے پہلے جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع میںایک دہشت گرد  نے سکیورٹی فورسز  کی گشتی پارٹی  پر گرینیڈ   پھینکا جس سے سی آر پی ایف  کا ایک  جوان شہید ہو گیا  اور ایک دوسرا زخمی   ہو گیا تھا 
۔ افسران نے یہ  جانکار ی دیتے ہوئے  بتایا تھا کہ منگلوار کی شام  کو بجبہاڑہ  میں ہوئے اس حادثے میں  ہیڈ کانسٹیبل شولال نیتم شہید ہو گیا۔ انہوںنے بتایا کہ ایک دہشت گرد نے سی آر پی ایف  کی گشتی پارٹی  پر ایک گرنیڈ  پھینک دیا ۔ انہوں  نے بتایا  کہ زخمی  جوانوں  کو مقامی ہسپتال  لے جایا  گیا  جہاں نیتم  کو مردہ قرار دیا  گیا ۔ 
حملہ کرنے کے بعددہشت گرد موقع سے بھاگ نکلنے میں کامیا ب ہوئے۔ حادثہ کے بعد فوج اور سی آر پی ایف  نے پورے علاقے کو گھیر لیا ۔ ساتھ  ہی تلاشی مہم شروع کر دی  تاکہ دہشت گردوں کا پتہ لگا یا جا سکے ۔ لیکن دہشت گردوں کا کوئی سراغ نہیں لگا۔ وہیں سوپور کے  گلبدمیں کچھ دہشت گردوں کے دکھے جانے کی جانکاری کے بعدسکیورٹی  فورسز  کی مشترکہ ٹیم  نے تلاشی مہم چلائی ۔ گھنٹوں تک چلی اس تلاشی مہم  کے بعد بھی  علاقے میںدہشت گردوں   کی موجودگی  کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم میں  فوج کی 22 آر  آر ، ایس  او جی  سوپار ، سی آر پی ایف  کی 179 اور 92 بٹالین  کے جوانوں نے حصہ لیا۔
 



Comments


Scroll to Top