Latest News

17 صوبوں کی 55راجیہ سبھا  سیٹوں پر  26مارچ کوہوں گے چنائو ، نوٹیفکیشن جاری

17 صوبوں کی 55راجیہ سبھا  سیٹوں پر  26مارچ کوہوں گے چنائو ، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل ڈیسک:17صوبوں کی 55 راجیہ سبھا سیٹوں  کے لئے  دو سالہ چنائو 26مارچ کو ہوگا ۔ چنائو کمیشن کی طرف سے جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق  ان 17صوبوں  سے  چنے گئے  راجیہ سبھا  ممبران کی مدت کار  اپریل  میں ختم ہو رہی ہے ۔ ان میں ڈپٹی چیئرمین ہری ونش  ، موتی لال وورا ، رامداس اٹھاولے ، دگ وجے سنگھ ، ڈاکٹر سنجے  سنگھ ، کماری شیلجہ ، وجے گوئل ، پریم چند گپتا ، تریچوم  شوا وغیرہ  اہم ہیں۔

PunjabKesari
کمیشن کے  مطابق چنائو کا نوٹیفکیشن   چھ  مارچ کو جاری ہوگا اور 13مارچ کو نامزدگی ، 16کو نامزدگیوں  کی جانچ اور 18کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ مہاراشٹر ، اوڈیشہ،تامل ناڈو، اور مغربی بنگال سے چنے گئے   ممبران  دو اپریل  کو ریٹائر ہو جائیںگے  جبکہ آندھر ا پردیش  ، تیلنگانہ ،  جھارکھنڈ ، را جستھان ، گجرات، منی پور ، آسام، چھتیس گڑھ ،ہریانہ ، مدھیہ پردیش ،اور ہماچل بردیش کے ممبران کی مدت کار نو اپریل  اور میگھالیہ کے ممبران کی مدت کار  بارہ اپریل کو ختم ہوگی۔

PunjabKesari
مہاراشٹر کی سات ،اوڈیشہ کی چار ، تامل ناڈو کی چھ ،  مغر بی بنگال کی  پانچ، آندھر پردیش  کی چار، تیلنگانہ کی دو،آسام کی تین  ، بہار کی پانچ ، چھتیس گڑھ کی دو ، گجرات کی چار ، ہریانہ کی دو، ہماچل کی ایک ،جھارکھنڈ کی دو ،  مدھیہ پردیش  کی تین ، منی پور کی ایک ،  راجستھان کی  تین  اور میگھالیہ کی ایک  راجیہ سبھا سیٹوں  پر چنائو  ہوگا ۔
 



Comments


Scroll to Top