National News

اترکاشی کے پرولا تحصیل علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

اترکاشی کے پرولا تحصیل علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

دہرادون:اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کی پورولا تحصیل کے دیہی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ البتہ اس واقع میں کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر نے جمعہ کی صبح اطلاع دی کہ پرولا تحصیل کے گنڈیاتگاوں اور مہارگاوں میں صبح ایک بجکر 42 منٹ پر ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی سطح سے پانچ کلومیٹر نیچے تھی اور اس کا مرکز گنڈیاٹگاوں اور دوکھاریانی گاوں کے درمیان سیالوکا میں تھا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top