Latest News

پھر کانپ اٹھا تبت: ایک ہی دن میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے ، این سی ایس الرٹ جاری

پھر کانپ اٹھا تبت: ایک ہی دن میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے ، این سی ایس الرٹ جاری

انٹرنیشنل ڈیسک: تبت میں جمعرات، 25  دسمبر2025 کو زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق دوپہر ایک بج کر سات منٹ پر 4.1  شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز دس کلو میٹر کی کم گہرائی میں واقع تھا۔ اس سے قبل دوپہر بارہ بج کر چار منٹ پر اسی علاقے میں 3.5  شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مقام تبت کے علاقے میں 32.04 درجے شمالی عرض بلد اور 85.38  درجے مشرقی طول بلد پر تھا۔ کم گہرائی میں آنے والے زلزلے زیادہ خطرناک سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کی لہریں براہ راست سطح تک پہنچتی ہیں، جس سے نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
تبت اور نیپال ہمالیائی خطے میں واقع ہیں، جہاں ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹ یوریشیائی پلیٹ سے ٹکرا رہی ہے۔ یہی ٹکرا ہمالیہ اور تبت کے سطح مرتفع کی تشکیل کا سبب بنا ہے۔ اس پلیٹ ٹکرا ؤ کے باعث اس علاقے میں بار بار زلزلے آتے رہتے ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق تبت کے سطح مرتفع میں اسٹرائک-  سلپ اور نارمل فالٹنگ دونوں قسم کی سرگرمیاں پائی جاتی ہیں۔ جنوبی تبت میں شمال جنوب سمت میں پھیلے رِفٹ اور فالٹ لاکھوں برسوں سے سرگرم ہیں۔ ماضی میں یہاں8.0  شدت تک کے طاقتور زلزلے بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم تازہ زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے، لیکن ماہرین نے آفٹر شاکس کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top