ترنتارن: ضلع بھر میں برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت دسہرے کے تہوار کے موقع پر راون اور کمبھ کرن کے پتلے جلاکر دسہرہ بڑے جوش و خروش اور دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی حلقہ ترن تارن سے عام آدمی پارٹی کے حلقہ انچارج ہرمت سنگھ سندھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورشہر کی عوام کو دسہرے کے تہوار کی جہاں مبارکباد دی، وہیں شہر کی ترقی کے لیے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا گیا۔
گزشتہ کافی عرصے سے شری سناتن دھرم سبھا کے جاری تنازع کے باعث دسہرے کے تہوار کو انتظامیہ کی نگرانی میں کیے گئے انتظامات کے تحت منایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر حلقہ ترن تارن کے انچارج ہرمت سنگھ سندھو نے اپنی حاضری دی۔
مقامی گاندھی گراونڈ میں دسہرے کے تہوار کے موقع پر ضلع کے ایس ایس پی روَجوت گریوال کی جانب سے جاری کیے گئے سخت احکامات کے تحت پولیس انتظامیہ کی طرف سے مو¿ثر انتظامات کیے گئے۔ گاندھی گراونڈ میں ایس ڈی ایم ترن تارن گرپریت سنگھ کی نگرانی میں عمدہ انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر حلقہ انچارج ہرمت سنگھ سندھو نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شری رام چندر جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔
اس موقع پر راون، کمبھ کرن کے پتلے سورج غروب ہونے کے دوران ہرمت سنگھ سندھو اور ہندو سماج کے لوگوں کی طرف سے نذر آتش کیے گئے۔ اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کی خدمت س±رجیت کمار آہوجا، ضلع ستی سنگھ پرمکھ کی طرف سے بخوبی نبھائی گئی۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے صوبہ یوتھ جنرل سیکرٹری اور حلقہ سنگٹھن انچارج رپندر کور سندھو، بھوپندر سنگھ کھیڑا سابقہ نگر کونسل پردھان، کونسلر سربجیت سنگھ لالی وسیکا، کونسلر سربندر سنگھ بھروال، کونسلر سورج کمار شرما، دلباغ سنگھ باٹھ پردھان آڑھتی ایسوسی ایشن ترن تارن، پرمود کمار چڈھا، راجیش والیا، پنیت چڈھا، ہرندر کمار اگریوال، ڈی ایس پی سٹی جگجیت سنگھ، تھانہ سٹی انچارج انسپکٹر گرچرن سنگھ، سب انسپکٹر رانی کور، پنڈت مہاویر، سنجیو کمار ڈمپی مہنت، ٹریفک انچارج دلباغ سنگھ کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے ممبران موجود تھے۔
دسہرے کے تہوار کے موقع پر مقامی شہر کی مشہور دکان گگن سویٹس اور رسوئی پر اپنے گاہکوں کے لیے خاص قسم کی امرتیوں اور جلیبیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران دکان پر دیسی گھی کی جلیبیوں اور امرتیوں کو خریدنے کے لیے گاہکوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ اس کے علاوہ مقامی شہر کی مختلف حلوائیوں اور دیگر کھانے پینے والی دکانوں پر رونقیں دیکھنے کو ملیں۔