Latest News

عوامی کرفیو میں 7کروڑ بیوپاری بند رکھیں گے دکانیں ، ملتا رہے گا ضرورت کا سامان

عوامی کرفیو میں 7کروڑ بیوپاری بند رکھیں گے دکانیں ، ملتا رہے گا ضرورت کا سامان

بزنس ڈیسک:وبا کی شکل ا ختیار کر چکے کوروناوائرس 'کووڈ19'کی روک تھام  کے لئے ملک کے سات کروڑ بیوپاریوں نے عوامی کرفیو کو اپنی حمایت دے دی ہے۔ بیوپاریوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کو مانتے ہوئے بیوپار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے  یعنی  کی 22مارچ کو ملک بھر میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ بیوپار سے جڑے  لگ بھگ 40کروڑ ملازمین اس دن گھر میں رہیں گے۔
بیوپاری  تنظیم کے چیف  اکھل بھارتیہ بیوپاری پریسنگھ (کیٹ) نے آج بتایا کہ مختلف بازاروں کے بیوپاری تنظیموں کے لیڈران نے کووڈ 19کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے 21سے 23مارچ تک بازاروں اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ دوا دکانیں اور ڈیری اور عاماستعمال میں آنے والی  اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔ تین دن بعدحالت کا جائزہ لینے کے بعد ہی آگے کی حکمت عملی کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔
کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور قومی جنرل سیکرٹری پروین کھنڈیوال نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ پہل کورونا وائرس کے خطرے کو کمیونٹی ٹرانسمشن میں نہ بدلے جانے کی ایک  قومی پہل ہے جو بیحد ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاں بیوپاری عوام کرفیو میں شامل ہوں گے، وہاں کیٹ  نے ریٹیل بیوپار کے دوسرے طبقوں  جیسے ٹرانسپورٹ ، چھوٹے پیمانے کی صنعتیں ، ہاکرس، خود کاروباری ،خواتین کاروباری وغیرہ کی تنظیموں سے بھی بات چیت کی ہے اور یہ سبھی طبقہ بھی اس مہم میں شامل ہوں گے۔
کھنڈیوال نے بتایا کہ فی الحال ملک کی سپلائی چین میں کافی سپلائی موجود ہے ، لیکن ملک کے متعدد حصوں  میں عوام نے پینک  خریداری شروع  کر دی ہے اور اگر اسے نہیں روکا گیا تو سپلائی چین میں بہت جلد ہی کمی آ جائیگی ۔ عوام کرفیو میں اس میں مہاراشٹر ، گجراب ،اتر پردیس ، دہلی ، راجستھان ، مدھیہ پر دیش جیسے صوبوں کے بیوپاری تنظیمیں بھی شامل ہوںگی۔ وہیں نارتھ ایسٹ ، جموں کشمیر ، انڈیمان نکو بار ، لکشدیپ ، پڈوچیری  جیسے صوبوں کے بیوپاری بھی بیحد  گرمجوشی سے اس مہم میں شامل ہوں  گے۔
 



Comments


Scroll to Top