Latest News

لاک ڈاون  کے درمیان کھانے  کی تلاش میں مندر پہنچا بھوکا  بھالو، بند گیٹ  دیکھ  غصے میں پھینکنے لگا ڈسٹ بن

لاک ڈاون  کے درمیان کھانے  کی تلاش میں مندر پہنچا بھوکا  بھالو، بند گیٹ  دیکھ  غصے میں پھینکنے لگا ڈسٹ بن

نیشنل ڈیسک:ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملوںکو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 3مئی تک لا ک ڈائون  بڑھانے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔ پی ایم مودی  نے سبھی افراد سے گھر پر ہی رہنے کی درخواست کی ہے۔ 
وہیں لاک ڈاون سے انسان سے لے کر جانور  بھی متاثر  ہو رہے ہیں۔ اسی درمیان ایک ویڈیو  سوشل میڈیا  پر وائرل  ہو رہی ہے ، جس میں دو بھالو کھانے کی تلاش میں مندر کے باہر نظر  آئے۔ ویڈیو چھتیس گڑھ  کے مہاسامند ضلع کے گھنچاپالی پہاڑی پر واقع شری چنڈی ماتا مندر  کا ہے ، جہاں کئی  سالوں سے  بھالو  جنگل سے نکل کر مندر آنے والے عقیدتمندوں کے ہاتھ سے بھوجن کھانے آ تے ہیں۔ 
 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے دو بھالو مندر کے باہر آ ئے اور کھانا نہ ملنے سے غصے میں ڈسٹبن پھینکنے لگے ۔ پھر دونوں کھیلتے نظر آئے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top