National News

امرتسر میں بی ایس ایف نے برآمد کی ڈرون اور پستول

امرتسر میں بی ایس ایف نے برآمد کی ڈرون اور پستول

 جالندھر:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی انٹیلی جنس یونٹ نے پنجاب کے امرتسر ضلع کے سرحدی علاقے میں ایک ڈرون اور ایک پستول برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بی ایس ایف کے دستوں نے ایک تلاشی مہم میں امرتسر ضلع کے رتن کھرد گاوں سے متصل ایک کھیت میں صبح 8 بجے کے قریب ایک ڈرون برآمد کیا۔ برآمد شدہ ڈرون کی شناخت چینی ساختہ جی جے آئےی میوک 3 کلاسک کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور معاملے میں بی ایس ایف نے امرتسر ضلع کے بھروپل گاوں سے ڈرون سے گرائی گئی ایک پستول برآمد کی ہے۔

PunjabKesari

ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف انٹیلی جنس یونٹ کی مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بی ایس ایف کے دستوں نے صبح ساڑھے سات بجے کے قریب تلاشی کے دوران بھروپل گاوں کے ایک کھیت سے ایک پیکٹ برآمد کیا جو پیلے رنگ کی پیکنگ میں لپٹا ہوا تھا اور جو کالے چپکنے والی ٹیپ اور اس سے منسلک دھات کی انگوٹھی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ پیکنگ کھولنے پر ایک پستول ایک خالی میگزین برآمد ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے آج بی ایس ایف نے سرحدی گاوں سے تین کلو گرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا تھا۔ اس طرح آج برآمد ہونے والے ڈرون کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top