Latest News

ایران - اسرائیل کشیدگی : ٹرمپ نے جاری کیا پہلا بیان، دی سخت وارننگ، ایران کی بحریہ کو ختم کر دیں گے

ایران - اسرائیل کشیدگی : ٹرمپ نے جاری کیا پہلا بیان، دی سخت وارننگ، ایران کی بحریہ کو ختم کر دیں گے

انٹر نیشنل ڈیسک : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی کارروائی کے بعد اپنا پہلا بڑا بیان جاری کرتے ہوئے واضح اشارے دیے ہیں کہ امریکہ اب پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تنازع کے درمیان امریکہ کی شمولیت نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو سرنڈر کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک ویڈیو میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف بڑا جنگی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا، "امریکہ نے ایران کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس کا ہدف ایران کی بحریہ کو ختم کرنا اور ان کے میزائل مراکز کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے دو ٹوک کہا کہ امریکہ کسی بھی قیمت پر ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

pic.twitter.com/BZuJDudLej

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 28, 2026


تاہم اس سے پہلے جمعہ کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کرنے یا نہ کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جوہری مسئلے پر جاری مذاکرات میں ایران کی پوزیشن سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، ایران "وہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے جو امریکہ چاہتا ہے اور انہوں نے دوہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی' ۔
جنیوا مذاکرات میں پیش رفت
اس ہفتے کے آغاز میں جنیوا میں دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے۔ دونوں فریقین نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے معاہدے کی سمت میں پیش رفت کا اشارہ دیا تھا۔ اس کے باوجود امریکہ تہران پر اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے نئی ڈیل قبول کرنے کا دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ "ضرورت پڑنے پر تیز اور سخت کارروائی" کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top