Latest News

دشا پاٹنی نے بیان کیا دل کا درد، کہا-کسی لڑکے  نے آج تک نہیں کیا پرپوز

دشا پاٹنی نے بیان کیا دل کا درد، کہا-کسی لڑکے  نے آج تک نہیں کیا پرپوز

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ دشا پاٹنی کی فلم 'ملنگ'ریلیز ہوچکی ہے۔ یہ فلم لوگوں کو پسند بھی آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگ دشا پاٹنی کی خوبصورتی کے بھی قائل ہیں۔ لوگ بھلے ہی دشا پانٹی کو پسندکرتے ہیں، لیکن پھربھی دشا پاٹنی کو ایک بات کا افسوس ہے۔ ان کے مطابق انہیں آج تک کسی بھی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا ہے۔

PunjabKesari
 ہندوستان ٹائمس کی خبرکے مطابق دشا پاٹنی سے ملنگ کے پرموشن ایونٹ پرکچھ سوال جواب کئے گئے۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک زندگی میں کتنے پرپوزل ملے ہیں اور انہوں نے کتنے دل توڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں دشا پاٹنی نے کہا، 'کسی نے مجھے پرپوز ہی نہیں کیا۔ میں اسکول میں ٹام بوائے تھی'۔
دشا پاٹنی نے اپنی لو لائف(پیار کی زندگی)کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا 'میرے والد پولیس میں تھے۔ کسی نے پوچھا ہی نہیں کبھی۔ پھر کالج میں بھی کسی نے نہیں پوچھا۔ پھر ادھر آگئی۔ میں ادھر کسی پارٹی میں نہیں جاتی ہوں۔ اس لئے کسی سے ملی نہیں۔ میری زندگی کافی دکھ بھری رہی ہے۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف کوکئی بار ساتھ میں لنچ کرتے ہوئے اور گھومتے ہوئے اسپاٹ کیا گیا ہے، لیکن دونوں کی طرف سے کبھی ریلیشن شپ کو لیکرکوئی بات نہیں کہی گئی۔ ٹائیگرشراف کی بہن کرشنا شراف نے بھی بھائی کے ریلیشن شپ کو لیکر صفائی دی تھی۔ انہوں نے واضح طورپرکہا تھا کہ ٹائیگر شراف کسی کو بھی ڈیٹ نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک چیٹ شو میں کہا تھا کہ آپ لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتی۔ میں ہربات کو بالکل سیدھے طور پرکہتی ہوں۔ ٹائیگرشراف 100 فیصد سنگل (تنہا) ہیں۔

PunjabKesari
اس سے پہلے بھی دشا پاٹنی نے اپنی لو لائف کے بارے میں بات کی تھی۔ 'ملنگ' کی اداکارہ دشا پاٹنی نے پنکولا کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا، 'پیار کافی اہم چیز ہوتی ہے۔ یہ ترغیب دینے والی طاقت ہوتی ہے۔ آپ جو کچھ بھی زندگی میں کرتے ہیں، وہ یا تو پیار کے لئے ہوتا ہے اور یا پھر پیار کی وجہ سے ہوتا ہے'۔
انہوں نے کہا تھا، 'آپ پیارکے بغیر کیسے رہ سکتے ہیں؟ مجھے بھی پہلی نظر میں پیار ہوا تھا۔ میرے لئے پیارمیں پڑنا بہت اہم ہے۔ میں پہلے دن تتلیوں کی طرح احساس سے پیار کرتی ہوں۔ اگرایسا پہلے دن نہیں ہوتا ہے، تو وہاں پیار نہیں ہوتا۔ میں اسے تلاش کرتی ہوں، جو میرے لڑکی ہونے کا احساس کرائے۔
 



Comments


Scroll to Top