نیشنل ڈیسک: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے بھیکھلا سے سابق ممبر اسمبلی وارث پٹھان کے بیان'' 15 کروڑ مسلم 100 کروڑ ہندؤوں پر بھاری پڑیں گے''کی کانگرس جنرل سیکرٹری دگ وجے سنگھ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے مذمت کی ہے۔ راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگوجے سنگھ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی)کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی لوگوں سے ایسے زہریلے بیانات کا بائیکاٹ کرنے کو کہا ہے۔
دگ وجے نے ٹویٹ کر کہا کہ 'اویسی جی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے بھیکھلا سے سابق ممبر اسمبلی وارث پٹھان کے بیان کی میں مذمت کرتا ہوں۔ اسی طرح کے بیان اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی ممبر اسمبلی نے دیئے تھے۔ وارث پٹھان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔کانگرس ہمیشہ کٹر پنتھی نظریہ کے خلاف لڑی ہے۔ بی جے پی اور ااے آئی ایم آئی ایم ایک دوسرے کے کی تکمیل ہیں۔ دونوں مذہبی جذبات پھیلا کر نفرت پیدا کرتے ہیں۔
https://twitter.com/digvijaya_28/status/1230647251753721856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230647251753721856%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.amarujala.com%2Findia-news%2Fdigvijaya-singh-tejashwi-yadav-condemn-statement-of-waris-pathan-appeal-people-to-boycott-this
پٹھان کے بیان پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے انصاف پسند لوگوںکو اس طرح کے زہریلے لوگوں کا بائیکاٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔ تیجسوی نے لکھا کہ 'ان کا بیان قابل مذمت ہے۔ انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے۔اسی طرح انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئے،جو بھی اشتعال انگیز تبصرہ کرتا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ ہماری سانجھی وراثت اور سانجھی شہادت کی بدولت ہم سانجھی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھاجپائیوں کے لاکھ چاہنے کے باوجود بھی پولرائزیشن نہیں ہو پا رہا تو بنیاد پرست بی جے پی نے اب اپنے ساتھی کٹر پنتھی لوگوں کو آگے کیا ہے۔ آئین اور انصاف پسند لوگ ایسے زہریلے لوگوں کا بائیکاٹ کریں۔