Latest News

موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے  زاروقطار رونے لگیں دیا مرزا،  ٹشو پیپر لینے سے بھی کیا انکار

موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے  زاروقطار رونے لگیں دیا مرزا،  ٹشو پیپر لینے سے بھی کیا انکار

ممبئ :اداکارہ  دیا مرزا پیر کو جے پور لٹریچر فیسٹیول میں موسمیاتی تبدیلی پر بحث کرتے ہوئے اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ  کر زاروقطار رونے لگیں۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہ۔کلائمیٹ  ایمرجنسی کی بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اسٹیج پر ہی رونا شروع کر دیا۔ دیا مرزا کے اس ویڈیو  کواے این آئی کے ٹویٹر ہینڈل نے شیئر کیا ہے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1221951913752760327?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1221951913752760327&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fdia-mirza-cried-at-jaipur-literature-festival-1117222
ویڈیو میں اداکارہ روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ' کسی کے دکھ درد کو سمجھنے سے پیچھے نہ ہٹیں، اپنے آنسؤوں کو بہنے سے نہ روکیں'۔ اس سی درمیان دیامرزا کے لئے ایک شخص ٹشو پیپر لیکر آتا ہے  ، جس پر اداکارہ کہتی ہیں ' شکریہ'، مجھے  پیپر کی ضرورت نہیں۔ اس بات پر وہاں موجود ہر کوئی ان کے لئے زوردار تالیاں بجانا  شروع کردیتا ہے ۔

PunjabKesari
بعد میں جب ان سے پوچھا  گیا کہ وہ اتنی جذباتی کیسے ہوئیں، تب انہوں نے کہا کہ  ' میرا دن اچھا نہیں تھا ۔صبح تقریباً 3 بجے میرے فون پر این بی اے کھلاڑی کی موت کی خبر آئی ، جس کو سن میرا بلڈ پریشر لو ( کم)تھا '۔ وہ امریکی  باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کی موت کا ذکر کررہی تھیں،جو کیلی فورنیامیں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے تھے ۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ 'اس خبر کو سن کر میری طبیعت خراب ہو گئی۔ میں کافی پریشان تھی۔بہت سی الگ الگ چیزیں ہیں جو ہمیں الگ الگ  دنوں میں پریشان کرتی ہیں، لیکن ہم اپنا خیال رکھتے ہیں۔  کوبے برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی جیانا ماریا اونور برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک نو افراد میں شامل تھے۔ دیاکو آخری بار فلم سنجو میں دیکھا گیا تھا۔ 



Comments


Scroll to Top