نیویارک: نیویارک کے میئر منتخب ہونے کے بعد زوہرن ممدانی کا فتح خطاب 2004 کی فلم “دھوم” کے مشہور گیت ‘دھوم مچا لے’ کے ساتھ ختم ہوا، جو بالی ووڈ سے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ معروف بھارتی فلم ساز میرا نائر اور بھارتی نڑاد یوگنڈا کے مصنف محمود ممدانی کے بیٹے زوہرن ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن پارٹی کے کرٹس سلِوا کو شکست دی ہے۔ ممدانی نے سیکڑوں حامیوں کے سامنے “نیویارک، یہ طاقت تمہاری ہے۔ یہ شہر تمہارا ہے۔ شکریہ” کہہ کر اپنا خطاب ختم کیا، تبھی پس منظر میں ابھیشیک بچن اور جان ابراہم کی اداکاری والی اس فلم کا عنوانی گیت بجنے لگا۔
خطاب ختم ہونے پر ممدانی کی اہلیہ رما دواجی اور ان کے والدین بھی اسٹیج پر پہنچے، اور اسی دوران پس منظر میں ‘دھوم مچا لے’ کی دھن مسلسل بجتی رہی۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب یوگنڈا کے کمپالا میں پلے بڑھے اور سات سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ نیویارک شہر آ بسنے والے ممدانی نے ہندی سنیما کی مقبولیت کا استعمال کیا ہے۔ نیویارک کے بھارتی نڑاد امریکی ووٹروں تک پہنچنے کے لیے ممدانی کی کئی انتخابی مہم کی ویڈیوز میں مشہور ہندی فلموں کے گانوں اور مکالموں کا استعمال کیا گیا، جو کافی مو¿ثر ثابت ہوا۔