Latest News

دھونی نے بتایا کیسے بیوی کو خوش رکھ سکتے ہیں ، کہا ،شادی سے پہلے ہر مرد ہوتا ہے شیر

دھونی نے بتایا کیسے بیوی کو خوش رکھ سکتے ہیں ، کہا ،شادی سے پہلے ہر مرد ہوتا ہے شیر

سپورٹس ڈیسک : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سب سے چہیتے کرکٹروں میں سے ایک ہیں ۔ ایسا صرف کرکٹ میں ان کے تعاون اور ریکارڈز نہیں بلکہ ان کی حیران کن سمجھ بھی ہے ۔ جس کی وجہ سے کئی بار انہوں نے وکیٹ کے پیچھے کھڑے رہ کر بھی میچ کا رخ بدلا ہے ۔ حال ہی میں وہ ہندوستان میٹریمونی کی تقریب میں گئے تھے جہاں انہوں نے بیوی کو خوش کرنے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ شادی سے پہلے ہر مرد شیر کی طرح ہوتا ہے ۔ 

PunjabKesari
اس تقریب کے دوران دھونی شادی شدہ لوگں کو ٹپس دے رہے تھے کہ کیسے اپنی بیوی کو خوش رکھنا ہے اور اسی دوران انہوں نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک آئیڈل شوہر سے بہتر ہوں کیونکہ میں اپنی بیوی کو وہ کرنے دیتا ہوں جو وہ چاہتی ہے ۔ شوہر تب خوش ہوتے ہیں جب ان کی بیوی خوش ہوتی ہے اور میری بیوی تب خوش ہوتی ہے جب میں اسے کچھ بھی کرنے کیلئے ہاں کہتا ہوں ۔ انہوں نے آگے کہا کہ مرد تب تک شیر کی طرح ہوتے ہیں جب تک ان کی شادی نہیں ہو جاتی ۔ ان کی یہ بات سن کر سبھی ہنسے لگتے ہیں  اور اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایم سید ھونی فان آفیشیل نام کے انسٹا گرام پیج نے شیئر کیا ۔ 
https://www.instagram.com/p/B5S_sgug17R/?utm_source=ig_web_copy_link



Comments


Scroll to Top