بالی وڈ ڈیسک : بالی وڈ سے اس وقت کی بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ پچھلے کافی عرصے سے بیمار تھے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق دھرمیندر لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں سانس لینے میں ہو رہی تکلیف کی وجہ سے 31 اکتوبر 2025 کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے معائنے کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ 10 نومبر کو ان کی طبیعت شدید خراب ہو گئی تھی۔ بعد میں انہیں گھر لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ نامور اداکار کی آخری رسومات ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔
دھرمیندر کے انتقال کی خبر کے بعد ان کا پورا خاندان گھر پہنچ چکا ہے۔ اسی دوران گھر کے باہر سے آئی ایک تصویر میں ان کے پوتے کرن دیول بہت افسردہ اور جذباتی نظر آ رہے ہیں۔
بتادیں کہ بالی وڈ میں ' ہی مین ' کے نام سے مشہور اداکار دھرمیندر 8 دسمبر 1935 کو پنجاب میںپیدا ہوئے تھے ۔ ان کا فلمی کیریئر 6 دہائی سے زیادہ کا رہا ہے ۔، جس میں انہوں نے بہت یادگار فلمیں دی ہیں ۔ان کی پہلی فلم ' دل بھی تیرا ، ہم بھی تیرے ' تھی ۔ ان کو 2012 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا ۔ 2004 میں وہ بیکانیر سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ ان کے انتقال سے پورے بالی وڈ انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔