National News

آپریشن سندور کا قہر: بی ایس ایف کا ایکشن موڈآن!ہندوستان نے 2000 بنگلہ دیشی در اندازوں کو بھیجا واپس

آپریشن سندور کا قہر: بی ایس ایف کا ایکشن موڈآن!ہندوستان نے 2000 بنگلہ دیشی در اندازوں کو بھیجا واپس

انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان نے غیر قانونی بنگلہ دیشی دراندازوں کے خلاف آپریشن سندور کے تحت ملک بھر میں سخت کارروائی شروع کردی ہے۔ اب تک 2000 سے زیادہ دراندازوں کو تصدیق کے بعد بنگلہ دیش واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اس اقدام کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش حکومت کے خارجہ مشیر توحید حسین نے کہا کہ ہندوستان نے انہیں ایک فہرست بھیجی ہے جس میں ان لوگوں کے نام ہیں جو مبینہ طور پر بنگلہ دیشی شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان لوگوں کو قبول کریں گے جن کی شہریت کی تصدیق ہو چکی ہے اس کے لیے تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ڈھاکہ حکومت نے ہندوستان  کو بالواسطہ دھمکی دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایک دو روز میں ہندوستان کو سفارتی نوٹ بھیجے گی جس میں وہ اس معاملے پر باضابطہ بات چیت کی بات کرے گی۔ توحید حسین نے اعتراف کیا کہ ہندوستان  مسلسل بنگلہ دیشی شہریوں کو سرحد پر بھیج رہا ہے اور دونوں ممالک کے حکام رابطے میں ہیں۔ گجرات، مہاراشٹر اور دہلی سمیت کئی ریاستوں میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ پکڑے گئے دراندازوں کو ہوائی جہاز سے سرحدی علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے جہاں سے انہیں بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس ایف نے بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر خصوصی نگرانی شروع کر دی ہے۔ سندربن جیسے حساس علاقوں میں جدید ترین نگرانی کے نظام کو نصب کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کی مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سخت کارروائی سے ڈرتے ہوئے تقریبا 2000 دراندازی خود بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں تاکہ گرفتار ہونے سے پہلے واپس لوٹ سکیں۔ ویریفکیشن  مہم فی الحال ہندوستان میں تیزی سے چل رہی ہے ۔ ہندوستان کے اس اقدام کے بعد اب بنگلہ دیش بھی سفارتی سطح پر سرگرم ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان آنے والے دنوں میں دراندازوں کی شناخت اور واپسی کے حوالے سے اہم بات چیت ہو سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top