Latest News

کورونا  وائرس کے    خوف سے ملک کے مختلف شہروںمیں ڈیرہ بیاس کے ست سنگ پروگرام منسوخ

کورونا  وائرس کے    خوف سے ملک کے مختلف شہروںمیں ڈیرہ بیاس کے ست سنگ پروگرام منسوخ

جالندھر ،نئی دہلی:رادھا سوامی ست سنگ ڈیر  ہ بیاس کے چیف بابا گریندر سنگھ کے جموں واقع سینٹر میں 7اور 8مارچ کو ہونے والے ست سنگ  پروگرام کے علاوہ سکندر پور میں 10ْاور 11دہلی میں 13,14اور 15اور ممبئی میں 17و  18مارچ کو ہونے والے طے شدہ ست سنگ پروگرام بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ڈیرہ بیاس کے ان پروگراموں میں اندرون  و بیرون  ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں سنگت  پہنچتی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے  معاملوں کو دیکھتے  ہوئے ڈیراہ بیاس  نے پہلے جموں واقع سینٹر میں ہونے والے ست سنگ پروگرام کومنسوخ  کرنے کا فیصلہ لیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اسی ماہ میں ہی سکندر پور ،دہلی  اور ممبئی میں ہونے والے ست سنگ پروگرام بھی منسوخ کر دیئے۔
 



Comments


Scroll to Top