Latest News

دہلی تشدد  میں اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 افراد گرفتار

دہلی تشدد  میں اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 افراد گرفتار

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں فساد اورتشدد معاملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو7 دیگرلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت تقریبا 200  لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ گوروو تیغ بہادر ہسپتال(جی ٹی بی ہسپتال) کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 200 لوگ زخمی حالت میں لائے گئے ہیں۔

PunjabKesari

وہیں دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نے کہا ہے کہ دہلی تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمال مشرقی اضلاع کیلئے دو نمبر 22829334 اور 22829335 دستیاب کرا رہے ہیں۔ اس سے ہم لوگوں کو اپیل کرنا چاہیں  گے کہ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے، آپ کے پاس کوئی اطلاع ہے، تو آپ بتا سکتے ہیں۔

PunjabKesari
امت شاہ نے 24 گھنٹے میں بلائی چوتھی میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے تشدد کو لے کر پھر سے میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔ یہ منگل سے وزیر داخلہ امت شاہ کی اس موضوع پر چوتھی میٹنگ ہے۔ دہلی تشدد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اجیت ڈوبھال کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے فساد متاثرہ علاقہ موجپور اور بابر پور کا دورہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top