نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادلمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ رہنما اسد الدین اویسی نے بدھ کو مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی تشدد'ایک منصوبہ بند سازش تھی ، جس کی منصفانہ جانچ ہونی چاہئے۔ لوک سبھا میں دہلی تشدد پر بحث کے دوران اویسی نے کہا کہ حکمران جماعت کے لوگوں کے چہروں پر دہلی تشدد کو لے کر کوئی افسوس ظاہر نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ تشدد متاثرہ علاقوں میں کل جماعتی وفد بھیجا جانا چاہئے اور سپریم کورٹ یا کسی ہائی کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کر منصفانہ جانچ ہونی چاہئے۔
انہوں نے اس دوران مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے ایسا بیان دیا جس پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ اویسی سینئر رہنما ہیں اور انہیں اس حساس موضوع پر ایوان میں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چمکانے کے بہت مواقع ہیں، یہاں ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر داخلہ جے کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ اویسی یہاں امن وسکون کی بات کر رہے ہیں لیکن ان کی پارٹی نے حیدرآباد میں ہزاروں ہندو بستیوں کو خالی کرا دیا۔