National News

دہلی تشدد:مایاوتی  نے صدر کو لکھا خط،بی جے پی اور پولیس انتظامیہ پر لگائے الزامات

دہلی تشدد:مایاوتی  نے صدر کو لکھا خط،بی جے پی اور پولیس انتظامیہ پر لگائے الزامات

لکھنؤ: دہلی تشدد کو لے کر بسپا چیف  مایا وتی نے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا ہے۔جس میں انہوں  نے متاثروں  کو ہر ممکن مدد کے لئے درخواست کی ہے ۔
مایاوتی نے کہا کہ مودبانہ آپ کو خط لکھنے کا ایک خاص مقصد یہ ہے کہ دلی دنگوں میں جن لوگوں کو جانی مالی نقصان ہو ہے اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انہیں  ہر ممکن مدد  مہیا کرنے کے لئے آپ مرکز اور دہلی سرکار کو حکم کریںتاکہ یہاں دنگوں سے متاثرین کو روز مرہ کی زندگی کی ضرورتو ں کے لئے در در بھٹکنے کی بری نوبت  سے بچایا جا سکے ۔

PunjabKesari
بی جے پی کو نشانہ بنایا
مایا وتی نے بی جے پی نشانہ کوبنایا اور کہاکہ پورے ملک نے دیکھااور محسوس بھی کیاکہ بی جے پی و انکی سرکار  اپنی قانونی و جمہوری ذمہ داری کو اداکرنے میں کافی حد تک ناکام ہو  رہی  ہے ۔جس کے نتیجے کے طور پر  دلی میں اب تک تین  درجن سے زیادہ لوگوں کی  جانیں  چلی گئی ہیں۔
دنگوں کی جانچ  سپریم کورٹ کے جج سے ہو
مایا وتی نے دنگے کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرانے  کی مانگ کی ہے ۔صدر رام ناتھ کووند  کو بھیجے خط میں مایا وتی نے کہا کہ دلی دنگے میں بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان  ہوا ہے ۔یہ بھی سچ ہے کہ دلی 1984جیسے دنگوں سے بچ گئی ۔ اس کی جانچ سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں کرائی جانی چاہئے تاکہ اس کا کوئی نتیجہ نکل سکے اور جنتا کو یہ لیپا پوتی نہیں لگے۔
فساد بہت کی بدقسمتی  کی بات
مایا وتی نے کہا کہ دلی میں ہوا  فساد  بہت   کی بد قسمتی ہے جس میں پولیس او ر محکمہ انٹیلی جینس کی نا کامی صاف دکھائی دیتی ہے ۔ انہوںنے صدرسے اصرار کیا ہے کہ دنگے میں جن لوگوں کو جان مال کا  نقصان ہو ہے اسے مرکز اور دلی سرکارسے جائر معاوضہ دلایا جائے ۔ان لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی کی جانی چاہئے جو اس کے ذمہ دار ہیں ۔



Comments


Scroll to Top