Latest News

دہلی تشددپربولے اویسی ، امن بحال کرنے میں پولیس ناکام ، فوج کو تعینات کریں وزیر اعظم

دہلی تشددپربولے اویسی ، امن بحال کرنے میں پولیس ناکام ، فوج کو تعینات کریں وزیر اعظم

نیشنل ڈیسک :حیدرآباد  سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ  اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں تشدد کے بعد بگڑے حالات کو قابو کرنے میں دہلی پولیس ناکام رہی ہے۔ منگل کو اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شمال مشرقی دہلی علاقے میں حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور اگر وزیر اعظم یہاں پر امن چاہتے ہیں تو یہ علاقہ فوج کے حوالے کر دینا چاہئے ۔

اے  آئی ایم آئی ایم  کے سربراہ نے  نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'شمال مشرق دہلی میں حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ اگر وزیر اعظم کو امن قائم کرنا ہے، تو یہاں پر فوج کو تعینات کر دینا چاہئے۔ پولیس اپنی ڈیوٹی نبھانے میں ناکام رہی ہے اور بھیڑ کے ساتھ ہی مل گئی ہے۔ لوگوں کی زندگی بچانے کا اب صرف ایک ہی راستہ ہے کہ علاقے کو  فوج  کے حوالے کر دیا جائے ۔
غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے مسئلہ پر دو دھڑوں میں ہوئی پتھر بازی کے بعد دہلی کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے مختلف علاقوں میں پتھر بازی، آتش زنی اور گولی چلنے کی خبریں آئیں۔ ملک کے دارالحکومت میں ہوئے تشدد میں اب تک سات افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ان میں ایک پولیس اہلکار اور 6 عام لوگ شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top