National News

دہلی انتخابات: ان وجوہات سے ہار گئی  سب سے بڑی پارٹی  بی جے پی، دہلی کے کنگ بن گئے کیجریوال

دہلی انتخابات: ان وجوہات سے ہار گئی  سب سے بڑی پارٹی  بی جے پی، دہلی کے کنگ بن گئے کیجریوال

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (آپ)  کی  جھاڑو  جہاں بی جے پی کے خوابوںپر پھری وہیں اس نے کانگرس کا بالکل  صفایا ہو گیا ۔کانگرس دوسری بار دہلی میں اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پائی۔ آپ نے منگل کو آئے نتیجوں میں دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 62 سیٹوں پر جیت حاصل کیں اور بی جے پی کو 8 سیٹوں پر ہی سمٹنا پڑا۔ 
نتائج کے بعد اب تجزیہ کیا جا  رہا ہے کہ آخر کیا وجہ تھی کہ بی جے پی نے انتخابی مہم میں اتنی طاقت جھونک دی لیکن نتیجے  اتنے اچھے حاصل نہ ہو سکے۔یہاں تک کی وزیر اعظم مودی  کا چہرہ بھی بی جے پی کو فتح نہیں دلا سکا۔ دہلی ریاستی صدر منوج تیواری ایگزٹ پول کے وقت بھی کافی پر اعتماد نظر آئے تھے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ تمام سروے فیل ہوں گے، حالانکہ ایسا  ہو نہ سکا۔ تیواری نے دہلی شکست کی ذمہ داری لی اور کہا کہ ہم  سے کہاں چوک ہو گئی اس پر غور کریں گے۔

PunjabKesari
تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ آخر کیا وجہ تھی  کہ بی جے پی محنت کے بعد بھی ہار گئی اور دہلی کے کنگ بن کر کیجریوال آپ کو زبردست جیت دلا گئے۔
بی جے  پی کی شکست کی وجوہات

  • دفعہ 370 ، تین طلاق اور سی اے اے  جیسے بڑے مدعے اٹھائے
  • شاہین باغ ، جے این یو اور جامعہ جیسے مدعے انتخابات کے دوران ہی اٹھے
  • 'میرے پاس صرف  مودی  ہے ' کا نعرے دینا غلط ثابت ہوا
  • بھاجپا کی انتخابی تشہیر مثبت نہیں تھی
  •  ملک کی کمزور ہوتی معیشت اور پورے نہ ہوتے سپنے 
  • کیجریوال کے مقابلہ بھاجپا کے پاس کوئی چہرہ نہیں تھا 
  • امت شاہ کی یوجنا اور مقامی مدعوں کی اندیکھی ہوئی
  • انتخابات کے دوران قانونی نظام کا بگڑنا
  • 'آ پ'کی  فری سہولات کے مقابلے کسی یوجنا  کا نہ ہونا
  • زیادہ جارحانہ انتخابی پرچار ، کمزور بوتھ مینجمنٹ 

PunjabKesari

عام آدمی پارٹی کی جیت کی وجوہات

  • ہر ماہ 20 ہزار لٹر پانی فری اور 200 یونٹ بجلی فری
  • سکول اور تعلیمی سہولات سے  عوام کے دل میں جگہ بنائی
  • خواتین کو 'آپ' نے اپنا ووٹ  بنک بنایا
  • دہلی میں کیجریوال اور مرکزمیں مودی کا چلا نعرہ
  • کیجریوال کے مقابلے کوئی نیتا نہیں تھا
  • مسلمانوں کا میلان بھی عام آدمی پارٹی کی طرف تھا
  • بھاجپا کی سینا بنام اکیلے کھڑے کیجریوال
  • بھاجپا نیتاؤں کے متنازعہ بیانات نے جیت کی راہ آسان کی
  • انتخابی پرچار کے دوران 'آپ' نے ہمیشہ مقامی مدعوں پر بات کی
  • سکولوں کی فیس نہ بڑھنے دینا
     


Comments


Scroll to Top