نئی دہلی : گذشتہ جمعہ کی نماز کے بعد بھاری تعداد میں مسلمانوں نے متحد ہو کر سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) اور این آر سی ( نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنس) کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ، وہیں آج بھی نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد سمیت دہلی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کو دیکھنے کو مل رہے ہیں حالانکہ پولیس نے ان خدشات کے چلتے پہلے سکیورٹی سخت کی ہوئی ہے ۔
https://twitter.com/ANI/status/1210479011450642432
دہلی کی جامعہ مسجد کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں نمازی سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔ وہیں دہلی کے زور باغ علاقے میں جمعہ کے روز سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا گیا ۔ یہ مارچ وزیر اعظم ہاؤس تک جائے گا ۔ سبھی جگہ پر ابھی تک تمام مقامات پر احتجاج پر امن ہیں ، کسی بھی نا خوشگوار واردات کی اطلاع نہیں ہے ۔
وہیں دہلی کی جامعہ کے باہر ایک سٹیج پر کانگرس لیڈر الکا لانبہ بھی احتجاج میں شامل ہیں ۔