Latest News

ہندوستان میں فضائی آلودگی کا چین -پاکستان سے کنیکشن!

ہندوستان میں فضائی  آلودگی کا چین -پاکستان سے کنیکشن!

 اسٹیٹ آف گلوبل ایئر رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں تین میں سے ایک شخص گھر کے اندر اور باہر غیر محفوظ ہوا میں سانس لے رہا ہے۔وہیں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی  آلودگی کو لے کر عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او)کی تازہ رپورٹ میں چونکانے والے اور تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ اوکی  رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے معاملے میں ہندوستان کے 14 شہروں کی حالت انتہائی خراب ہے۔اس فہرست میں اتر پردیش کا دوسرا سب سے بڑا شہر کانپور پہلے نمبر پر ہے۔کانپور کے بعد فرید آباد، وارانسی، گیا، پٹنہ، دہلی، لکھنؤ، آگرہ، مظفر پور، سری نگر، گڑگاؤں، جے پور، پٹیالہ اور جودھپور شامل ہیں۔

PunjabKesari
پندرہویں مقام پر کویت کاعلی صبح ال سلیم شہر ہے۔سال 2010 کی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں آلودہ شہروں میں ہندوستان کی دارالحکومت سب اعلیٰ پر  مقام پر تھی،  لیکن اسی کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے پشاور اور راولپنڈی شہر بھی تھے۔لیکن تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اپنی پوزیشن کو بہتر کیا ہے۔لیکن بھارت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا کنیکشن  چین-پاکستان سے مانا جا رہا ہے۔ایک طرف ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان کے دل راجدھانی دہلی میں پنجاب و ہریانہ ریاستوں میں پرالی جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہے ،لیکن سوشل میڈیا پر بحث ہے کہ بھارت میں فضائی آلودگی کے پیچھے چین اور اس کے دوست پاکستان کا ہاتھ ہے۔

PunjabKesari
یہ زہریلی ہوا ہندوستان کی طرف پاکستان یا چین نے چھوڑی ہو سکتی ہے، کیونکہ دونوں ہی ملک بھارت سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھول چٹائی اور اس  کومنہ کی کھانی پڑی ہے۔ کشمیر اور دہشت گردی کے مسئلے پر بھارت کی پالیسیوں سے غریب پاکستان تلملایا بیٹھا ہے۔لہٰذا مانا جا رہا ہے کہ پانیوں کو لے کر سخت اور بھارت مخالف سخت قدم اٹھانے والے چین اور پاک اب فضائی آلودگی کے ذریعے بھارت کو نقصان پہنچانے کی فراق میں ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top