Latest News

دہلی میں 24گھنٹے میں کورونا کے 412نئے معاملے سامنے آئے ،اب تک 288ہلاک

دہلی میں 24گھنٹے میں کورونا کے 412نئے معاملے سامنے آئے ،اب تک 288ہلاک

نئی دہلی ڈیسک:دہلی میںکورونا وائرس انفیکشن کے اعدد وشمار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہاں 24گھنٹوں میں 412نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد کورونا انفیکشن کی تعداد 14,465 ہو گئی ہے ۔ وہیں اب تک 288افراد کی  کورونا کی زد میں آنے سے موت ہو گئی ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے  مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ حالانکہ گزشتہ 24گھنٹوں  میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں دکھائی  گئی ہے۔ ظاہر ہے کہ بڑھا ہوا موت کا اعداد وشمار تازہ نہیں ہے۔ ہسپتالوں سے دیری سے ملی ڈیتھ سمری کے بعد یہ اعداد وشمار  جاری کئے گئے ہیں۔
6900سے زیادہ مریض ہوئے ٹھیک
راحت کی بات یہ ہے کہ 24گھنٹوں میں 183 مریض ٹھیک ہو  کر گھر لوٹ گئے ہیں۔دہلی میں کورونا کو ہرا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6954 پہنچ گئی ہے ۔ وہیں اس وقت ایکٹو معاملوں کی تعداد 7223 ہے۔دہلی میں اب تک 17,8579 سیمپل کی کورونا جانچ ہو چکی ہے ۔ وہیں ہیلتھ  بلیٹن میں کورونا کے سبب بنے کنٹینٹمنٹ  جانے کی تعداد 91 بتائی گئی ہے۔ 
3770کورونا متاثرین ہوم آئیسولیشن میں
وہیں کوویڈ ڈیڈیکیٹڈ ہسپتالوں میں کل 2092  لو گ  بھرتی ہیں، وہیں آئی سی یو میں 185مریض جبکہ 27 مریض وینٹی لیٹر  پر ہیں۔ کوویڈ ہلتھ کیئر  سینٹر میں 132 لوگ بھرتی ہیں ۔ وہیں کوویڈ  کئیر  سینٹر میں 506 لوگ بھرتی ہیں۔ وہیں 3770 کورونا متاثرین جن میں علامت دکھائی نہیں دیئے اور جن کی حالت نارمل ہے وہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ وہیں 24گھنٹوں کے اندر کیٹس ایمبولینس  کے لئے 254کال آئی  ہے۔ وہیں ہیلپ لائن نمبر  پر 1200کال حاصل کئے گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top