Latest News

سی اے اے  احتجاج: جامعہ میں مظاہرے کے دوران ایک نوجوان نے کی فائرنگ، بولا- میں دوں گا سب کو آزادی( ویڈیو)

سی اے اے  احتجاج: جامعہ میں مظاہرے کے دوران ایک نوجوان نے کی فائرنگ، بولا- میں دوں گا سب کو آزادی( ویڈیو)

نئی دہلی: دہلی کے جامعہ علاقے میں شہریت ترمیمی  قانون ( سی اے اے ) کے خلاف مارچ سے پہلے ایک نوجوان نے گولی چلا دی، جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ شخص کہہ رہا تھا کہ میں دوں گا سب کو آزادی۔
 بتایا جا رہا ہے کہ اس نوجوان کے ہاتھ میں ایک دیسی کٹہ تھا۔ جس سے اس نے فائرنگ کی اور کہا کہ میں دوں گا تم سب کو آزادی، اس فائرنگ میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا ، جس کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اتنی سخت سیکورٹی کے انتظامات کے بعد بھی گولی چلی۔ابھی تک گولی چلانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1222798700113735681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222798700113735681&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fdelhi-jamia-video-caa-1118183
اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں گولی چلانے کے بعد نوجوان پستول لہراتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو بندوق لہراتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔جس طالب علم کو گولی لگی ہے، اس کا نام شاداب ہے اور اسے ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالب علم ہے۔
موقع پر پہنچی  پولیس نے گولی چلانے والے  نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے پاس سے پستول برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے دہلی پولیس نے جامعہ سے راج گھاٹ تک مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس کے بعد بھی مقامی لوگ مظاہرہ  کرنے کے لئے سڑکوں پر اتر گئے۔



Comments


Scroll to Top