Latest News

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف دہلی جامع مسجد کے باہربڑا احتجاجی مظاہرہ جاری ، بھیم آرمی سربراہ بھی موجود

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف دہلی جامع مسجد کے باہربڑا احتجاجی مظاہرہ جاری ، بھیم آرمی سربراہ بھی موجود

نیشنل ڈیسک : شہریت ترمیمی قانون  کے خلاف پورے ملک میں سماجی تنظیمیں اور مسلم تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں ۔ جس میں زیادہ تر مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے ۔  کل اتر پردیش  کے دارالحکومت لکھنؤ ، کرناٹک کے منگلورو ، گجرات کے احمد آباد  ، ممبئی اور دارالحکومت نئی دہلی  سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ منگلور میں سکول کالجوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ دہلی میں آج بھی ڈی ایم آر سی (دہلی میٹرو ریل  کورپوریشن ) نے کئی سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازوں کو بند رکھا ہے ۔ 

PunjabKesari

وہیں آج دہلی کی جامع مسجد  میں سی اے اے کو لے کر زبردست مظاہرہ ہورہا ہے ۔ اس مظاہرے میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں اور شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، نریندر مودی اور بھاجپا حکومت کے خلاف نعرے باری کررہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک یہ مظاہرہ پر امن طریقے سے چل رہا ہے ۔

PunjabKesari

پولیس انتظامیہ کی بات کریں تو پولیس نے نے بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے ہوئے ہیں ۔ پولیس ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کررہی ہے ۔ جامع مسجد کے باہر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات ہیں ۔ چپے چپے پر پولیس کی پینی نظر بنی ہوئی ۔



Comments


Scroll to Top