Latest News

کنہیا کمار کی حمایت میں چدمبرم، کہا- دہلی حکومت کو بھی بغاوت سے متعلق قانون کی سمجھ نہیں

کنہیا کمار کی حمایت میں چدمبرم، کہا- دہلی حکومت کو بھی بغاوت سے متعلق قانون کی سمجھ نہیں

نئی دہلی:کانگرس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی  طلباء  یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور 9دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کیلئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔
مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا،میں مبینہ جرائم کے لئے کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے اور 120بی کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے دی گئی منظوری سے اتفاق نہیں کرتا۔دہلی حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط انداز سے سمجھنے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دہلی حکومت نے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو کنیہا کنہیا کمار اور نو دیگر کے خلاف ملک سے بغاوت کے چار سال پرانے معاملے میں مقدمہ چلانے کیلئے جمعہ کو منظوری دے دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top