Latest News

دہلی تشدد میں ہلاک ہوئے آئی بی افسر انکت شرما کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی اعزازی رقم دے گی دہلی حکومت

دہلی تشدد میں ہلاک ہوئے آئی بی افسر انکت شرما کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی اعزازی رقم دے گی دہلی حکومت

نئی دہلی:دہلی حکومت شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں ہلاک ہونے والے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے جوان ، انکت شرما کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم اور کنبہ کے ایک فرد کو نوکری دے گی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ انکت شرما انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کا بہادر افسر تھا۔ فسادات میں اسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ملک کو ان پر فخر ہے۔ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے کنبے کو ایک کروڑ کا اعزاز اور اس کے کنبے سے کسی فرد کو نوکری دی جائے گی۔ بھگوان اس کی روح کو شانتی دے ۔
غور طلب ہے کہ دہلی فسادات میں انکت شرما کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ اس کی لاش 26 فروری کو شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ چاند باغ کے ایک نالے سے ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انکت شرما کے جسم کو چاقوؤں سے گودا گیا تھا۔ 
 



Comments


Scroll to Top