Latest News

دہلی اسمبلی  انتخابات : کانگرس امیدوار الکا لامبہ نے کی ''آپ'' کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش،(ویڈیو)

دہلی اسمبلی  انتخابات : کانگرس امیدوار الکا لامبہ نے کی ''آپ'' کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش،(ویڈیو)

نئی دہلی : دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر ہفتے کی صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی ۔ دہلی میں 1.47 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں ،  جن میں 81 لاکھ سے زیادہ مرد ووٹر ، 66.80 لاکھ خواتین ووٹر اور 869 تیسرے جینڈر کے ووٹر ہیں۔ یہ تمام  ووٹر 672 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر یں گے ۔ اسی درمیان دہلی کے چاندنی چوک سے کانگرس امیدوار الکا لامبہ  کے عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن کے ساتھ نوج جھو ک کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس دوران الکا لامبہ نے  عام آدمی پارٹی (آپ)کے ایک کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی ہے۔

PunjabKesari
 دراصل، چاندنی چوک کے مجنوںکے  ٹیلے کے پولنگ سٹیشن 126 سے 133 پر الکا لامبہ اور آپ کارکن کے درمیان نوک جھوک  ہوئی۔ اس دوران الکا لامبہ نے آپ کارکن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی لیکن تھپڑ ہوا میں رہ گیا اور اس کو نہیں لگا۔  الکا  لامبہ کا الزام ہے کہ آپ کارکن نے ان کے بیٹے کے بارے میں تبصرہ کیا، جس سے ان کو غصہ آیا ۔
اس وقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا  ہے ، جس میں آپ کا ر کن الکا لامبہ کے بیٹے کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ  یہ 22 سال کا بیٹا کس کا ہے یہ تو بتادو۔ الکا لامبہ کو اس بات پر غصہ آجاتا ہے اور اس کو تھپڑ مارنے کے لئے آگے بڑھتی ہے، لیکن تھپڑ ہوا میں رہ جاتا ہے ۔ اس کے بعد کانگرس اور آپ کارکن آمنے سامنے آگئے۔ اس واقعہ کے بعد الکا لامبا نے کہا کہ آپ کارکن نے میرے بیٹے کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا تھا۔کارکن کی بات کو پولیس نے بھی سنا تھا۔

https://twitter.com/ANI/status/1226023647317348354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226023647317348354&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-elections-2020-chadani-chowk-congress-candidate-alka-lamba-slapped-aap-worker-1-1162104.html

PunjabKesari
 الکا لامبہ نے کہا کہ  کیجریوال جی ہار رہے ہیں ۔ ان کی پارٹی چاندنی چوک  ودھان سبھا ہا رہی ہے  تو وہ اپنے غنڈوں کو بھیج رہے ہیں۔ ان میں امت ساہنی کا بیٹا بھی ہے ۔دونوں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ میں دہلی پولیس کی سراہنا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے  دونوں کو گرفتار کیا ہے۔
بتادیں کہ   الکا لامبہ  ا س بار کانگرس کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے سمن کمار گپتا اور آپ کے  پی ایس ساہنی سے ہے ۔اس جھڑپ کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت کریں گے۔



Comments


Scroll to Top