Latest News

کورونا وائرس: دہلی میں 50 لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر  پابندی، 31 مارچ تک تمام پارک بند

کورونا وائرس: دہلی میں 50 لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر  پابندی، 31 مارچ تک تمام پارک بند

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ - 19 )کو بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس کر کے کہا کہ  31 مارچ تک دہلی میں  تمام پارک بند رہیں  گے ۔ ساتھ ہی ایک ساتھ 50 لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی کہ  ہوسکے تو شادی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا جائے ۔دہلی کے وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ  کورونا وائرس سے متاثرہ شخص  دوسرے صحت مند  لوگوں سے میل جول نہ بڑھائیں اور ٹھیک ہونے تک خود کو سب سے الگ رکھیں۔ بتادیں کہ  دہلی میں کورونا وائرس کے 7 معاملات سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے ایک کی موت بھی  ہوئی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top