Latest News

جموںو کشمیرکے 100افراد پر مشتمل  وفد کی امت شاہ سے ملاقات

جموںو کشمیرکے 100افراد پر مشتمل  وفد کی امت شاہ سے ملاقات

نئی دہلی :جموں و کشمیر سے آئے ایک وفد نے منگل کو نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔وفد میں جموں ،سرینگر،پلوامہ اور لداخ کے تقریباً 100لوگ شامل تھے۔پانچ اگست کو جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کئے جانے اور اسے مرکزی کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے وہاں سے آئے لوگوں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔
مسٹر شاہ کے ساتھ وفد کی ملاقات کے بارے میں وزارت داخلہ نے کوئی اطلاع نہیں دی ہے،لیکن ایساسمجھاجارہا ہے کہ حکومت کے تئیں لوگوں میں بھروسہ بڑھانے کیلئے یہ ملاقات ہوئی ہے۔جموں و کشمیر کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کے بعد ریاست میں تشدد اور تحریکوں کو روکنے کے لئے کئی طرح کی پابندیاں لگائی گئی تھیں جنہیں اب انتظامیہ رفتہ رفتہ ختم کررہا ہے۔

PunjabKesari
ریاست میں سکول،ہسپتال اور دفاتر میں معمول کے مطابق کام کاج شروع ہوگیا ہے۔لینڈ لائن فون سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔حالانکہ ابھی سرینگر اور وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد ہے۔جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے  کے بعد تشکیل نوکی شکل میں مرکزی کے زیر انتظام دوریاستوں جموں و کشمیر اور لداخ کو 31اکتوبرکوباضابطہ طورپر وجود میں لایا جائیگا۔
 



Comments


Scroll to Top