National News

راہل گاندھی نے دہلی تشدد سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا- نفرت کی سیاست نے ہندوستان کا مستقبل برباد کر دیا

راہل گاندھی نے دہلی تشدد سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا- نفرت کی سیاست نے ہندوستان کا مستقبل برباد کر دیا

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کی حمایت و مخالفت کو لے کر شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد بدھ کو کانگرس لیڈروں کا ایک نمائندہ وفد ان علاقوں کا دورہ کرنے پہنچا جس میں راہل گاندھی بھی شامل تھے۔ کانگرس کا نمائندہ وفد بس میں سوار ہو کر علاقے میں پہنچا۔ تشدد زدہ برج پوری کے ایک  سکول میں پہنچ کر راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد اور نفرت کی سیاست نے دلی کا مستقبل برباد کر دیا۔ اس وقت ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تشدد کے واقعات میں ہوئے نقصان  سے ہم جلد ابھر سکیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1235162703259287552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235162703259287552&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-rahul-gandhi-visits-violence-affected-areas-in-delhi-na-295669.html
راہل گاندھی نے برج پوری میں ارون پبلک  سکول میں تباہی کا منظر دیکھا جسے فسادیوں نے جلا دیا تھا۔ اس کے بعد میڈیا سے مخاطب ہو کر راہل نے کہا کہ فسادات نے ہندوستان کی طاقت۔ بھائی چارہ، اتحاد اور پیار کو جلایا ہے۔ کانگرس لیڈر نے کہا کہ جب راجدھانی میں تشدد ہوتا ہے تو دنیا میں ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1235179858650484736?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1235179858650484736&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-rahul-gandhi-visits-violence-affected-areas-in-delhi-na-295669.html
برج پوری میں ارون پبلک اسکول کے باہر راہل گاندھی نے کہا  یہ جو  سکول ہے، یہ ہندوستان کا مستقبل ہے اور یہاں پر نفرت اور تشدد نے اسے ختم کیا ہے۔ اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوا ہے۔ تشدد اور نفرت ترقی کے دشمن ہیں۔ ہندوستان کو بانٹا جا رہا ہے۔ ہندوستان کو جلایا جا رہا ہے، اس سے بھارت ماتا کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سب کو مل کر پیار سے یہاں کام کرنا پڑے گا۔
 



Comments


Scroll to Top