National News

ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کی ممبر ہیں دیپکا ، کنہیا کے پاس کھڑے ہونے پر روئی ہوگی ان کی روح: ساکشی مہاراج

ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کی ممبر ہیں دیپکا ، کنہیا کے پاس کھڑے ہونے پر روئی ہوگی ان کی روح: ساکشی مہاراج

اناؤ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے بالی وڈ اداکارہ دیپکا پادوکون پر شدید طنز کسا ہے۔ ساکشی  نے کہا ہے کہ جے این یو میں کنہیا کمار کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے ان کی (دیپکا) روح روئی ہوگی۔ بتا دیں کہ دیپکا پادوکون حال ہی میں جے این یو  طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گئیں  اور ان کے ساتھ مظاہرے میں  شامل ہوئیں۔ اداکارہ نے وہاں جے این یو ایس یو کی صدر آئشی گھوش سے بھی ملاقات کی ۔

PunjabKesari

اس دوران دیپکا سابق طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے ساتھ بھی کھڑی ہوئیں لیکن انہوں نے بغیر کچھ کہے خاموش احتجاج کیا۔ان کے اس قدم کو جہاں بہت سیلیبسںاور رہنماؤ ں نے سراہا، وہیں کچھ نے دیپکا کے اس  قدم کو ملک کے خلاف قرار دیا ہے۔بھاجپا ایم پی ساکشی مہاراج نے بھی دیپکا پر متنازعہ بیان ن دیا ہے۔
 ساکشی مہاراج نے دیپکا پر طنز کستے ہوئے کہا، 'جب وہ کنہیا کمار کے  بغل  میںکھڑی ہوئی ہوں گی تب ان کی  آتما (روح) روئی ہوگی۔جب وہ اسٹیج پر گئی ہوگی تب انہیں لٹا سا محسوس ہوا ہوگا۔ انہیں اس وقت ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے  کہا کہ ان کے علاوہ کچھ اور بھی اداکار ہیں جو ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ مل کر وزیر اعظم  مودی کی مخالفت کر رہے ہیں'۔ساکشی مہاراج نے پہلے بھی دیپکا پر ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا ممبر ہونے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے پیچھے کچھ غیر ملکی بھی ہیں۔

PunjabKesari
جے این یو کیس کے بعد لوگوں نے دیپکا کی فلم  'چھپاک 'کو بین کرنے کی مانگ کی تھی۔اگرچہ بہت سے لوگ دیپکا کی حمایت میں نظر آئے۔لوگوں نے دیپکا کے اس  یہ جرأت بھرے قدم کی تعریف بھی کی ہے۔ بتادیں کہ انکی فلم ' چھپاک10 جنوری کو (آج) ریلیز ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top