National News

داؤد ابراہیم دہشت گرد نہیں ہے ۔۔۔ لیکن داؤد سے میرا کوئی لینا دینا نہیں: ممتا کلکرنی کا متنازعہ بیان

داؤد ابراہیم دہشت گرد نہیں ہے ۔۔۔ لیکن داؤد سے میرا کوئی لینا دینا نہیں: ممتا کلکرنی کا متنازعہ بیان

گورکھپور: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رہ چکی اور اب سادھوی بنی ممتا کلکرنی کا بیان ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ گورکھپور کے پی پی گنج میں منعقدہ کنر اکھاڑے کے چھٹھ بھجن پروگرام میں پہنچی ممتا کلکرنی سے جب صحافیوں نے داؤد ابراہیم سے متعلق سوال پوچھا، تو انہوں نے بے باکی سے جواب دیا۔ ممتا نے کہا کہ میرا داؤد سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔ جن کا نام آپ میرے ساتھ جوڑتے ہیں، انہوں نے کبھی ملک کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ میں کسی دہشت گرد سے نہیں ملی ہوں اور نہ ہی داؤد کو کبھی زندگی میں دیکھا ہے۔


ممتا کے اس بیان کو لے کر قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ وہ وکی گوسوامی کی طرف اشارہ کر رہی تھیں، وہی وکی جن سے ان کا نام طویل عرصے تک جوڑا گیا تھا۔ ممتا نے کہا تھا کہ وہ وکی کے کاروبار یا منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات سے مکمل طور پر لاعلم تھیں۔ دراصل، 90 کی دہائی کی گلیمرس اداکارہ ممتا کلکرنی اب مہامنڈلیشور یمائی ممتا نند گیری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ وہ اب روحانیت کے راستے پر ہیں اور تنازعات سے دوری بنا چکی ہیں۔
پروگرام میں ان کے ساتھ مہامنڈ لیشور لکشمی کنر اور کنکیشوری نند گیری (کیرن بابا)بھی موجود تھیں۔ ممتا نے کہا کہ انہوں نے فلموں سے دوری بنا کر اپنی زندگی کو ایشور (خدا )کو وقف کر دیا ہے اور اب وہ صرف "امن اور بھکتی" کے راستے پر چل رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top