Latest News

پارلیمنٹ میں بولی جیا بچن، کہا- حیدرآباد گینگ ریپ کے قصورواروں کی سرعام ہونی چاہئے لنچنگ

پارلیمنٹ میں بولی جیا بچن، کہا- حیدرآباد گینگ ریپ کے قصورواروں کی سرعام ہونی چاہئے لنچنگ

نئی دہلی: حیدرآباد میں خاتون  ڈاکٹر سے گینگ ریپ اور پھر بے رحمی سے  ان کے قتل کو لے کر جہاں ملک بھر کے لوگوں میں غصہ ہے وہیں اس کی گونج پیر کو پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔ حیدرآباد گینگ ریپ کی مذمت لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے ارکان نے کی۔اس دوران سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن جیا بچن بھی کافی ناراض نظر آئی اور انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ چاہے نربھیا ہو یا کٹھوعہ، حکومت کو ایسے درندگی کرنے والوں کو مناسب اور سخت جواب دینا چاہئے۔
جیا بچن نے ایوان میں کہا کہ جن لوگوں نے ایسا کیا، ان کی عوامی طور پر لنچنگ کرنی چاہئے۔ایسے لوگوں کو عوام کے حوالے کر دو، وہ خود ان کا فیصلہ کر لیں گے۔وہیں انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے لاپرواہی برتی ہے، ان کا نام عوامی کیا جانا چاہئے اور ان کو بھی شرمندہ کرنا چاہئے۔جیا بچن نے کہا کہ خواتین کی توہین کرنے کا حق کسی کو نہیں اور اسے برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔
بتا دیں کہ سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی ڈاکٹر کی جمعرات کی رات شہر کے مضافات میں چار لوگوں نے ریپ کے بعد قتل کر دیا تھا۔  25 سالہ خاتون ڈاکٹر کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔کیس کے چار ملزمان کو جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔لوگ ملزمان کو جلد سے جلد سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سڑکوں پر اترے لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی نربھیا گینگ ریپ قصورواروں کو سزا نہیں ملی تو ان چار ملزمان کو کیسے ملے گی ۔ اس لئے ان کو بیچ  چوراہے پر کھڑا کرکے ابھی مار  دینا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top