Latest News

روشنی کے تہوار پر پٹاخوں نے چھین لی 4 لوگوں کی آنکھیں ، اب شاید کبھی نہ دیکھ پائیں

روشنی کے تہوار پر پٹاخوں نے چھین لی 4 لوگوں کی آنکھیں ، اب شاید کبھی نہ دیکھ پائیں

چنڈی گڑھ : خوشیوں اور روشنی کا تہوار  دیوالی پر پٹاخوں کی چنگاری سے 11 لوگوں کی آنکھیں شدید طور جھلس گئی ہیں ۔ جس میں سے 4 کی روشنی لوٹنے کے امکانات نہیں ۔ اس واردات میں پنجاب سے 1 ہریانہ سے 2 اور ہماچل کے سولن سے 1 مریض ہیں ۔ دیوالی کی دیر رات پوسٹ گریجویٹ انسٹی چیوٹ آف میڈیکل ایجو کیشن اینڈ ریسرچ ( پی جی آئی ) چنڈی گڑھ کے ایڈوانس آئی سینٹر میں 11 مریضوں کو لایا گیا ہے ۔ جن کی آنکھیں پٹاخوں کی چنگاری کے چلتے شدید طور سے زخمی ہوگئی تھیں ۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی پٹی کھولنے کے بعد ہی پتہ لگ پائے گا کہ ان کا ویژن کتنے فیصد آئے گا ۔ اس کے علاوہ 8 دیگر کی بھی آنکھیں جھلس گئی ہیں ۔ حالانکہ فی الحال یہ لوگ خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ابھی مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔



Comments


Scroll to Top