Latest News

ڈونالڈ ٹرمپ کے پروگرام میں پہنچ گیا کورونا وائرس کا مریض،و ہائٹ ہاؤس میں مچی افرا تفری

ڈونالڈ ٹرمپ کے پروگرام میں پہنچ گیا کورونا وائرس کا مریض،و ہائٹ ہاؤس میں مچی افرا تفری

انٹر نیشنل ڈیسک :امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جس سیاسی پروگرام میں شریک ہوئے تھے ، وہاں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا ، جس میں اب کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی وہائٹ ہاوس میں ہنگامہ مچ گیا ۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں کنٹرویٹیو لیڈروں نے شرکت کی تھی ۔
امریکی افسران کے مطابق کنزرویٹو پالیٹیکل ایکشن کانفرنس ( سی پی اے سی) کنزرویٹو لیڈروں کی ملک کی سب سے بڑی سالانہ کانفرنس ہے ، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں ۔ واشنگٹن کے نزدیک 26-29 فروری کو منعقد ہوئے اس پروگرام میں امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے علاوہ کئی کابینی ارکان اور وہائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے تھے ۔

https://twitter.com/ChadPergram/status/1236432041413091330?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.foxnews.com%2Fpolitics%2Fcpac-attendee-tests-positive-coronavirus
امریکن کنزرویٹو یونین نے ایک ہیلتھ سینٹر کے حوالے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وائرس کانفرنس سے پہلے پھیلا تھا ۔ نیو جرسی کے ایک ہسپتال نے اس شخص کی جانچ کی اور مثبت نتیجہ کی تصدیق کی ہے ۔ اس شخص کو الگ رکھا گیا ہے اور وہ نیوجرسی میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص کا صدر یا نائب صدر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور وہ مین ہال کے پروگراموں میں شامل بھی نہیں ہوا ۔ تاہم یونین کے چیئرمین میٹ شکیلپ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ انہوں نے پروگرام میں متاثرہ شخص سے بات چیت کی تھی اور پروگرام کے آخری دن اسٹیج پر ٹرمپ سے ہاتھ بھی ملایا تھا ۔
ادھر کورونا وائرس کے وہائٹ ہاؤس کے پاس پہنچنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ میں فکرمند نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ان کی انتخابی ریلیاں جاری رہیں گی ۔



Comments


Scroll to Top